محمد یونس 14

بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے عہدے سے استعفی دے دیا

ڈھاکہ(رپورٹنگ آن لائن)بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے عہدے سے استعفی دے دیا۔بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے کہا کہ عبوری حکومت سبکدوش ہو رہی ہے، عام انتخابات میں ووٹرز، سیاسی جماعتوں نے مثال قائم کی۔انہوں نے یہ اعلان قوم سے خطاب کے دوران کیا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت اب سبکدوش ہو رہی ہے اور نئی منتخب حکومت کے آنے کا راستہ ہموار ہو چکا ہے،

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بنگلہ دیش میں جمہوری عمل، آزادی اظہار اور بنیادی حقوق کو جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی شاندار کامیابی کی بھی تعریف کی اور پارٹی کے سربراہ طارق الرحمان کو مبارکباد دی، محمد یونس نے کہا کہ انتخابات میں ووٹرز اور سیاسی جماعتوں نے ایک مثال قائم کی ہے، جس سے مستقبل میں جمہوری طریقہ کار مضبوط ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں