بلدیاتی انتخابات 156

بنوں ،بکاخیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کے سبب بلدیاتی انتخابات ملتوی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) الیکشن کمیشن نے ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں لا ءاینڈ آرڈر کی خراب صورتحال کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کردی ،پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل کے 5 پولنگ سٹیشنز پر نا خوشگوار واقعات پیش آئے جس میں پولنگ عملے سمیت سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا اور ان سے پولنگ سامان چھینا گیا،چیف الیکشن کمشنر نے فوری طور پر اس سلسلے میں 3رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو بنوں کی تحصیل بکاخیل میں پولنگ کے حوالے سے تمام واقعات و معاملات کی مکمل تحقیقات کر کے 7روز میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں لا ءاینڈ آرڈر کی خراب صورتحال کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کردی ہے،پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے یہ واضح کیا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔ اور ووٹروں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا پورا حق دیا جائے گا اور کسی قانونی خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جانے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے فوری طور پر اس سلسلے میں 3رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو بنوں کی تحصیل بکاخیل میں پولنگ کے حوالے سے تمام واقعات و معاملات کی مکمل تحقیقات کر کے 7روز میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرے گی۔

انکوائری کمیٹی اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال کی سربراہی میں بنائی گئی ہے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاءخرم شہزاد اور ڈائریکٹر الیکشن خیبر پختونخوا ممبران کی حیثیت میں شامل ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے فوری طور پر اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال کو پشاور بھیج دیا تھا اور انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔تمام رات چیف الیکشن کمشنر بنوں میں خراب سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں متعلقہ حکام سے رابطہ کرتے رہے،رابطوں میں دشواری پیش آئیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل کے 5پولنگ سٹیشنز پر نا خوشگوار واقعات پیش آئے جس میں پولنگ عملے سمیت سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا اور ان سے پولنگ سامان چھینا گیا۔چیف الیکشن کمشنر نے فوری طور پر ایکشن لیا،بکاخیل تحصیل میں پولنگ معطل کر دی گئی،پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،مزید تحقیقات جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں