امین اسلم

بلین ٹری منصوبے کے تحت اب تک ڈیڑھ ارب پودے لگائے چکے ہیں, امین اسلم

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی امین اسلم نے کہا ہے کہ بلین ٹری منصوبے کے تحت اب تک ڈیڑھ ارب پودے لگائے چکے ہیں، پاکستان اس وقت عمران خان کے گرین وژن کو آگے لیکر چل رہا ہے، ہمارے گرین وژن کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی امین اسلم نے ٹین بلین ٹری منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے گرین اقدامات کے باعث لیڈر ان فاریسٹری و فاریسٹری چمپئین کا ایوارڈ دیا گیا، ہمارا وژن یہ ہے کہ ہم نے نیچر پر سرمایہ لگانا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی خوبی یہ ہے کہ ان کو مکمل شفاف انداز میں مکمل کیا جارہا ہے، بلین ٹری منصوبہ کے تحت اب تک ڈیڑھ ارب پودے لگائے چکے ہیں۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ ٹین بلین ٹری منصوبہ میں تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کی جارہی تھی، اب اسکی سٹیلائیٹ مانیٹرنگ کیلئے ای سی موڈ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیلائیٹ مانیٹرنگ کے زریعے سالانہ ہمیں ڈیٹا ملے گا کہ جنگلات کی شرح میں کس قدر اضافہ یا کمی واقع ہوئی ہے، سٹیلائیٹ مانیٹرنگ کا مقصد منصوبہ کو شفاف بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسکی شفافیت کے بارے جو وعدہ کیا تھا اسے کرکے دکھایا ہے، اب کوئی ٹین بلین ٹری منصوبہ کی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔