بابر اعظم 132

بلوچستان زلزلہ خوفناک ہے،بابر اعظم کا جانی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلیپر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ صبح سویرے جاگتے ہی زلزلے کی خبر سْننا خوفناک ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ میری دْعائیں بلوچستان کے پیارے اور بہادر لوگوں کے ساتھ ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ فوری امدادی کوششوں سے صورتحال قابو میں رہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بلوچستان! محفوظ اور مضبوط رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں