کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ بلوچستان حکومتی کاوشوں سے ریلوے سفر کو عوام کے لیے محفوظ اور پْراعتماد بنا دیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جعفر ایکسپریس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس بی کے سی بوگی کو مؤثر اقدام قرار دیدیا۔انہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان نارتھ کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہا۔انہوںنے کہاکہ جعفر ایکسپریس کو مسافروں کے لیے محفوظ، پْراعتماد اور تسلی بخش بنا دیا گیا ہے۔ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو حکومت اور پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ ریلوے ٹریکس کی 24 گھنٹے نگرانی یقینی بنائی گئی ہے۔
جدید کیمروں کی تنصیب اور ٹرین میں سیکیورٹی اسٹاف کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج، ایف سی کی سیکیورٹی سے عوام کا ریلوے کے سفر پر اعتماد بحال ہو رہا ہے، سیکیورٹی فورسز کے جدید سیکیورٹی اقدامات سے سفری سہولتوں کو فروغ مل رہا ہے۔









