اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بلز بلڈوز کرنے کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں کیوں ہے؟ جمعہ کو نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان کا نام فیٹف گرے لسٹ میں برقرار رہنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلز بلڈوز کرنے کے باوجود حکومت پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نہیں نکال سکی۔
نائب صدر پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت 4 نکات پر ابھی حکومت نے عمل نہیں کیا، فیٹف سیاسی جماعت نہیں جس کے خلاف آپ بیان بازی کر کے دبا ڈال رہے تھے۔شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلز بلڈوز کرنے کے باوجود پاکستان گرے لسٹ میں کیوں ہے، حکومت کو اس معاملے پر وضاحت دینی ہوگی۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا ہے کہ حکومت ایک بار پھر نرخوں میں اضافے کا منصوبہ بنارہی ہے، پاکستان فیٹف گرے لسٹ میں ہے، دہشگردی بڑھ رہی، ڈالر 174 روپے کی اونچی سطح پر ہے، مہنگائی بے قابو ہے اور حکومت ایک خاتون صحافی کو دھمکیاں دینے میں مصروف ہے