فیاض الحسن چوہان 277

بلاول زرداری کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پر تنقید سے پہلے سندھ کی طرف نظر دوڑانی چاہیے’فیاض الحسن چوہان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پر تنقید سے پہلے سندھ کی طرف نظر دوڑانی چاہیے ،بلاول کو وزیر اعلی سندھ کی نااہلی، نکما پن اور بیڈ گورننس نظر نہیں آتی

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ نااہلوں کے پلیٹ فارم پی ڈی ایم سے شاید بلاول کو وزیر اعلی سندھ کی نااہلی، نکما پن اور بیڈ گورننس نظر نہیں آئی،گندم خریداری، ٹیکس کولیکشن اور کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں ناکامی نے سندھ حکومت کی نااہلی پر مہر ثبت کر دی ہے،رہی سہی کسر مزار قائد پر کیپٹن(ر) صفدر کی ہلڑ بازی کے خلاف درج ایف آئی آر میں مراد علی شاہ کے اعتراف نے پوری کردی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے تسلیم کیا کہ انکا سندھ انتظامیہ اور آئی جی سندھ پر کوئی کنٹرول نہیں،مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کا سب سے بڑا اور واضح کارنامہ ملک میں دانستہ آٹا بحران لانا ہے، دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب انتہائی دیانتداری، خلوص اور جہد مسلسل سے پنجاب کی خدمت میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوا دو سال کی تاریخ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی عوام دوست پالیسیوں سے بھری پڑی ہے، کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں کامیابی، ٹڈی دل کے خاتمے اور گندم کی ریکارڈ پروکیورمنٹ سردار عثمان بزدار کے نمایاں کارنامے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں