بلاول بھٹو 202

بلاول بھٹو کی کراچی میں سینئرصحافی اطہر متین کے قتل کے مذمت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں سینئرصحافی اطہر متین کے قتل کے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈکیتی کے دوران اطہر متین کا بہیمانہ قتل باعث صدمہ ہے ہمیں امید ہے کہ اطہرمتین کے قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کسی کو کراچی کا امن اومان خراب کرنے نہیں دیگی حکومت صحافیوں سمیت ہر شہری کا تحفظ یقینی بنائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں