حملے کی مذمت 241

بلاول بھٹو کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت

کراچی( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور فورسزکے 5جوانوں کی شہادت پر افسوس اور شہدا ءکے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جوانوں کی قربانیاں ہماری قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیئے ہیں، قربانیاں رائیگان جانے نہیں دیں گے،دہشتگردی کے خلاف پوری قوم یک آواز ہے، دہشتگردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچل دیا جائے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شرپسندوں کو پھول پیش کرنے کی پالیسی ناکام تھی، ناکام ہے، ناکام رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں