کراچی (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج ومعالجے کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلی سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں۔
بلاول بھٹو نے کراچی میں دھماکے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج ومعالجے کویقینی بنانےکی ہدایت کردی۔ چیئرمین پی پی نے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔