بلاول بھٹو 177

بلاول بھٹو کا سکیورٹی فورسز کے کیپٹن کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹانک میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے کیپٹن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کیپٹن سکندر کو سلام پیش کرتا ہوں، قوم شہید افسر کی مقروض رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رنگ لایں گی، پاکستان امن و خوشحالی کا گہوارہ بنے گا اور نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عملدرآمد دہشتگردی و انتھا پسندی کے خلاف ریاست کی رٹ کو یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں