اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر ایران سمیت پوری دنیا میں صدمے کا باعث بنی ہے،تشدد اور جنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع خطے میں امن اور سلامتی کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر دنیا بھر میں موجود سوگواران کے صبر کی دعا ء کی ۔ انہوںنے کہاکہ ایران، اسرائیل اور گلف ممالک کے درمیان کشیدگی کا پھیلاؤ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔







