بلاول بھٹو زرداری 144

بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کر دیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کر د تے ہوئے کہا کہ پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عمران خان نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول 5 روپے مزید مہنگا ہوگیا، عمران خان قوم کے اچھے دن کب آئیں گے، ڈالر، پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوںگے تو ہر شے دسترس سے دور ہوتی چلی جائیگی، عمران خان نے کہا تھا کہ میں رلاں گا، آج پوری قوم رو رہی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام رو رہی ہے اور عمران خان چین کی بانسری بجا رہے ہیں، بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے وہ بڑے بڑے دعوے کہاں گئے ؟ سستا پیٹرول دینے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنیوالے آج تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کر رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑا دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں