لاڑکانہ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو میں مقتول تاجر سنتوش کمار کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
مقتول کے ورثا نے بلاول بھٹو کو قاتلوں کی پولیس مقابلے میں ہلاکت سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں، بلاول بھٹو زرداری نے غریب آباد محلے میں مدیجی میں شہید ہونے والے اے ایس آئی رمضان بھٹو کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر پارٹی رہنما جمیل سومرو، سہیل انور سیال، رمیش لال اور اعجاز لغاری بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لیے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔








