بلاول 160

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے جاتی امراء رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز سے ملاقات

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے جاتی امراء رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز سے ملاقات کر کے ان کی دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور بعد ازاں سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف اور قمرزمان کائرہ پر مشتمل وفد جاتی امراء رائے ونڈ پہنچا تو مریم نواز نے احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثنا اللہ ،محمد زبیر ،کیپٹن (ر) محمد صفدر ،مریم اورنگزیب کے ہمراہ استقبال کیا ۔ بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ان کی دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ بعد ازاں سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں جماعتوں کے رہنمائوںنے پی ڈی ایم کی تحریک کے تیرہ دسمبر کو مینا رپاکستان پر منعقدہ جلسے ، حکومت کی جانب سے ممکنہ رکاوٹوں اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں جلسے کی کامیابی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بلاول بھٹو نے سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں