بلاول بھٹو زرداری 12

بلاول بھٹو زرداری کی ضلع لکی مروت میں پولیس موبائیل پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائیل پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخواہ پولیس کا عزم و قربانیاں لازوال ہیں۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے واقعہ میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہید اہلکاروں کے بلند درجات کی دعا اور شہداء کی جراَت و فرض شناسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخواہ پولیس کا عزم و قربانیاں لازوال ہیں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پیپلز پارٹی دہشتگردوں کے خلاف سینہ سپر پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں و افسران کو سلام پیش کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں