اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے باجوڑ میں سرحد پار فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کی ۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیاں دونوں ممالک کے مفادات سے متصادم ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ توقع کرتا ہوں، افغانستان میں پاکستان مخالف عناصر کو آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا۔پی پی پی چیئرمین نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔








