اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردی پر مبنی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے عفریت کے خلاف لڑنے کے لئے ہم افغانستان کے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اپنے بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کابل میں دھماکے سے قیمتی انسانی زندگیوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہارکیا اور کہاکہ دہشت گردی کے عفریت کے خلاف لڑنے کے لئے ہم افغانستان کے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔