بلاول بھٹو زرداری 42

بلاول بھٹو زرداری کا بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں میں کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں میں کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ارض وطن کو دہشتگردی سے محفوظ بنانے کیلئے مسلح افواج کی جاری کارروائیوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ہرنائی اور بسیما میں 15 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی حکمت عملی پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نیارض وطن کو دہشتگردی سے محفوظ بنانے کیلئے مسلح افواج کی جاری کاروائیوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں