کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ہرنائی میں آنے والے زلزلے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار تعزیت کی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت زخمیوں کی زندگی بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، وفاقی اور بلوچستان حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ بھی ادا کرے ، پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت زلزلہ متاثرین کی مدد کرے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔