کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل(جمعہ)18اپریل کو حیدرآباد میںہونے والے جلسے سے خطاب کریں گے، جو پیپلزپارٹی کے موجودہ سیاسی لائحہ عمل اور آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اس جلسے کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کو مزید متحرک کرنے اور آئندہ سیاسی اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ جلسے میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما، کارکنان اور بڑی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے۔