بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زر داری کی میانوالی میں دہشتگردوں کی طرف سے پولیس پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زر داری نے میانوالی میں دہشتگردوں کی طرف سے پولیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا پیچھا کرکے ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لیا جائے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پولیس کے جوانوں کو بہادری سے مقابلہ کرنے پر شاباش دی ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ دہشتگردوں کا پیچھا کرکے ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگرد دھرتی اور قوم کے دشمن ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری نے پولیس کے شہید اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے میانوالی میں پولیس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ۔آصف علی زرداری نے شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار تعزیت کیا ہے ۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ دہشتگردوں کا پیچھا کرکے ان کی نرسریوں کو تباہ کیا جائے ۔
٭٭٭٭٭