سید قائم علی شاہ

بغیر شواہد کسی جماعت پر پابندی لگائی گئی تو ہم مخالفت کریں گے،سید قائم علی شاہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ بغیر شواہد کسی جماعت پر پابندی لگائی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہاکہ ہماری پہلی حکومت ختم ہوئی تو لوگوں نے کہاکہ پارٹی ختم ہو گئی مگرایسا نہیں ہوا، محترمہ کی شہادت پر نوجوان غصے میں تھے ملک کو خطرہ تھا مگرپاکستان کا نعرہ لگایا۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے قائم علی شاہ نے کہاکہ بغیر شواہد کسی جماعت پر پابندی لگائی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔سابق وزیراعلی نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوکری اور گھر کے وعدے کیوں پورے نہیں کئے گئے۔