معین علی 48

بطور آل رائونڈر آپ کو پرفارم کرنا ہوتا ہے،معین علی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے آل رائونڈر معین علی نے کہا ہے کہ میں پی ایس ایل کے لیے کافی پرجوش ہوں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں پہلی اننگز کے اختتام پر گفتگو میں معین علی نے کہا کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کی بڑی فرنچائز ہے، بطور کھلاڑی اور آل رائونڈر آپ کو پرفارم کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کے خلاف کافی کھیلا ہوں، ڈیوڈ وارنر جس طرح سے چیزوں کو لے کر چل رہے ہیں وہ کافی شاندار ہے۔آل رائونڈر نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر اور سلمان آغا ایسے کھلاڑی ہیں، جن کے ساتھ فرنچائز کرکٹ میں کھیلنا چاہتا تھا۔معین علی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 29 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی، 3 چھکے اور 4 چوکے بھی لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں