لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انٹرنیشنل ڈے آف ویمن ان ڈپلومیسی پر خواتین سفارتکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سفارتکاری کے میدان میں تاریخ ساز کردار ادا کرنے والی باہمت خواتین قوم کا سرمایہ ہیں۔ جب خواتین سفارتکاری کی قیادت کرتی ہیں تو یہ ڈپلومیسی امن اور انسانیت کا امتزاج بن جاتی ہے۔بصارت سے محروم پاکستانی خاتون سفارتکار نے اقوام متحدہ میں اپنی بصیرت کا لوہا منوایا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں واضح کر دیا کہ پاکستان کی عورت محض نمائندہ نہیں، پالیسی ساز اور موثر سفارتی قوت ہے۔ بطور خاتون وزیراعلیٰ پنجاب، چین کادورہ سفارتی اور معاشی طور پر تاریخ ساز رہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دورہ چین سے زراعت،صنعت، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی میں اشتراک اور روزگارکے نئے دروازے کھولے گئے۔