سپریم کورٹ 100

بشری بی بی، نجم ثاقب سے متعلق آڈیو لیک کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب سے متعلق مبینہ آڈیو لیک سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم افغان 19 اگست کو سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں