لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور گلوکارہ میگھا نے کہاہے کہ بسنت کے تہوار کی کامیابی کے بعد میوزک کنسرٹس کا دور واپس آنے کی بھی امیدپیدا ہو گئی ہے ، عوام گھٹن زدہ ماحول سے باہر نکلنا چاہتے ہیں اور لاہور کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں بسنت کا منایا جانا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
اپنے بیان میں میگھا نے کہا کہ امید ہے کہ اب بسنت کا تہوار پورے صوبے میں منایا جائے گا کیونکہ عوام نے حکومت کی جانب سے طے کئے گئے ایس او پیز کی پاسداری کر کے اپنے شعور کا ثبوت دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام فن و ثقافت سے گہری وابستگی رکھتے ہیں ، بسنت کے تہوار کے بعد میوزک کنسٹرٹس کا دور بھی واپس آنے کی امید پیدا ہوئی ہے .
جس سے ہماری میوزک انڈسٹری بھی عروج حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں تمام متعلقہ محکموں نے بسنت کے تہوار کے لئے جس عزم کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ،عوام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بھر پور پذیرائی کر رہے ہیں۔








