ڈونلڈ ٹرمپ 39

بس ایک چیز کی پرواہ ہے امریکا کرپٹو کرنسی میں بھی چیمپئن بنے، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں بس ایک چیز کی پرواہ ہے اور وہ یہ کہ امریکا کرپٹو کرنسی میں بھی چیمپئن بنے۔

اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ کرپٹو آج دنیا کی ایک بڑی صنعت بن رہی ہے اور امریکا اس وقت اس شعبے میِں چین سمیت تمام ملکوں سے بہت آگے ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اب تیزی سے کرپٹو کے میدان میں داخل ہو رہا ہے، لیکن وہ نہیں چاہتے کہ چین اس شعبے میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دے۔

صدر ٹرمپ نے جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے ابتدا میں کرپٹو کی مخالفت کی، لیکن جب دیکھا کہ کرپٹو ووٹرز ٹرمپ کے ساتھ ہیں تو انہوں نے صرف ووٹ لینے کے لیے موقف بدلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں