دیمتری پیسکوف

بریکس گروپ مشترکہ کرنسی کے قیام پر بات نہیں کر رہا،روس

ماسکو( رپورٹنگ آن لائن)کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ بریکس گروپ مشترکہ کرنسی کے قیام پر بات نہیں کر رہا ہے بلکہ یہ بحث سرمایہ کاری کے نئے پلیٹ فارم بنانیکے گرد گھوم رہی ہے۔

روسی نیوز ایجنسی کے مطابق پیسکوف نے کہا کہ “ہمیں صدر ولادی میر پوتین کے الفاظ یاد رکھنے چاہئیں، جو ہمارے لیے زیادہ اہم ہیں۔ لہذا بریکس ممالک “مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے پلیٹ فارم بنانے کی بات کرتے ہیں جو تیسرے ممالک میں مشترکہ سرمایہ کاری کی اجازت دیتا ہے”۔