اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت انصاف تک تیز تر اور مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ،کیونکہ بروقت انصاف آئینی حقوق کے تحفظ اور قانونکی حکمرانی کے لیے ناگزیر ہے ۔
ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق وہ گزشتہ روز اسلام آباد میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس(این سی ایچ آر) کے زیرِ اہتمام ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے.
اس موقع پر انہوں نے انسانی حقوق کے فروغ اور انسانی عظمت، انصاف اور مساوات کے فروغ میں این سی ایچ آر کے کردار کو سراہا۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ منصفانہ، بروقت اور قابلِ رسائی انصاف وزارتِ قانون کے وژن کا بنیادی جز ہے ۔