نیویارک(ر پورٹنگ آن لائن)برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کے معترف نکلے۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے تمام ملکوں کو پاکستان کی مثال سامنے رکھنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔بورس جانسن نے کہا کہ تمام ملکوں کو اپنی ذمے داری سمجھنا ہو گی۔برطانوی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دنیا اور خود کو تباہی سے بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔