لندن(ر پورٹنگ آن لائن)برطانیہ یورپ میں بڑے پیمانے پر فوجی دستے، ہتھیار، بحری جنگی جہاز اور فائٹر جیٹس بھیجنے کو تیار ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ یوکرائن کی جانب بڑھتی روسی جارحیت کا جواب ہے۔
بیان کے مطابق یہ کریملن کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ عدم استحکام کی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور برطانیہ روسی جارحیت کے خلاف نیٹو کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ یہ پیشکش نیٹو کے رکن ممالک کے ملٹری چیفس کو آئندہ ہفتے کی جائے گی۔ اس طرح مشرقی یورپ میں موجود ایک ہزار ایک سو پچاس برطانوی فوجیوں کی تعداد دوگنا کردی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایسٹونیا میں دفاعی ہتھیار بھی بھیجے جائیں گے۔