برطانیہ 189

برطانیہ کی روس کے پروپیگنڈے بازوں اور سرکاری میڈیا پر پابندیاں

لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانیہ نے یوکرین پر حملے کے ردعمل میں روسی صدارتی محل کریملن کی مالی اعانت سے چلنے والے دو میڈیا اداروں اور ایک معروف پیش کار کو نشانہ بناتے ہوئے روسی پروپیگنڈے بازوں اور سرکاری ذرائع ابلاغ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔برطانیہ نے مجموعی طورپر14 نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔اس سے اس سے پہلے روس کے اپنے مغربی پڑوسی ملک پر جنگ مسلط کرنے کے جواب میں ایک ہزار سے زیادہ روسی اور بیلاروسی افراد اور اداروں کے خلاف مختلف ادوار میں پابندیاں عاید کی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ لیز ٹرس نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ نے کریملن کی غلط معلومات کوبے نقاب کرنے اوردنیا کی رہ نمائی میں مدد کی ہے اور پابندیوں کے اس تازہ مرحلے میں ان بے شرم پروپیگنڈے بازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو (ولادی میرپوتین) کی جعلی خبروں اور بیانیے کی تشہیر کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم روس پر دبا ئوبڑھانے اور یوکرین میں پوتین کی ہار کو یقینی بنانے کے لیے مزید پابندیاں عاید کرتے رہیں گے۔ کسی کو بھی استثنا نہیں اور ہر چیز قابل غور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں