وزیرداخلہ

برطانیہ میں پناہ گزینوں کے خاندان بلانے کی نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل

لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانیہ نے پناہ گزینوں کیلیے خاندان کو بلانے کی نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل کردیں۔ برطانیہ کی وزیرداخلہ یویٹ کوپر نے پناہ گزینوں کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ فی الحال پناہ گزین خاندان کے ملاپ کی نئی درخواستیں جمع نہیں کرا سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کے بعد پناہ گزینوں پر وہی شرائط لاگو ہوں گی جو دیگر مہاجرین کے لیے ہیں، ان شرائط میں کم از کم 29 ہزار پانڈ سالانہ آمدنی، مناسب رہائش اور اہل خانہ کے لیے بنیادی انگریزی زبان کا علم شامل ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ غیر قانونی پناہ گزینوں کی واپسی کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے اور مہنگے پناہ گزین ہوٹلوں کو بند کرنے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب کنزرویٹو شیڈو ہوم سیکریٹری کرس فلپ نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خاندان کے ملاپ کے قوانین میں معمولی تبدیلی کافی نہیں کیونکہ برطانیہ کو سرحدی سکیورٹی کے سنگین بحران کا سامنا ہے۔