افغان صحافیوں 143

برطانیہ افغان صحافیوں کو سیاسی پناہ فراہم کرے گا، وزیر خارجہ

لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانیہ نے افغان صحافیوں کو سیاسی پناہ فراہم کرنے کا کہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ ڈومینک راب نے بتایا کہ ان تمام افغان صحافیوں کو برطانیہ میں پناہ دی جا سکتی ہے، جنہوں نے برطانوی تشریاتی اداروں کے ساتھ کام کیا اور اب اسی سبب ان کے جان کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے البتہ واضح کیا کہ کڑی جانچ کے بعد مخصوص کیسز میں پناہ دی جا سکے گی۔ راب نے ملکی نشریاتی اداروں کے ایک کھلے خط کے رد عمل میں یہ اعلان کیا۔ قبل ازیں اسی ہفتے برطانیہ کے تمام بڑے اخبارات اور نشریاتی ادروں نے ایک کھلے خط میں حکومت پر زور دیا تھا کہ افغانستان میں ذرائع ابلاغ کے شعبے سے منسلک افراد کو پناہ فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں