ہائی کورٹ 146

برطانوی ہائی کورٹ میں دبئی کے حکمران سابق اہلیہ کے خلاف کیس ہار گئے

لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانوی ہائی کورٹ میں دبئی کے حکمران سابق اہلیہ کے خلاف کیس ہار گئیبین الاقوامی میڈیا کے مطابق دبئی کے شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنی سابق اہلیہ کے خلاف بچوں کی حوالگی کے حوالے سے لندن کی ہائی کورٹ کیس کیا تھا۔انگلینڈ اور ویلز میں فیملی ڈویژن کے صدر اینڈریو میک فالین نے دبئی کے حکمران کے بچوں کو ان کی سابق اہلیہ حیا کو سپرد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔دبئی کے شیخ محمد بن راشد المختوم کی سابق اہلیہ حیا اردن کے شاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن بھی ہیں۔

فیملی ڈویژن کے جج کے مطابق دبئی کے حکمران کے دونوں بچے 14 سالہ جلیلہ اور 10 سالہ زید کی پرورش کی ذمہ داری حیا کو دی جائے اور ان بچوں کے تمام معاملات سے شیخ محمد بن راشد المختوم کو باخبر رکھا جائے۔عدالت کا کہنا تھا کہ شیخ محمد بن راشد المختوم کی دوسری شادی کے بعد حیا کی زندگی خطرے میں پڑ گئی تھی۔عدالت کے مطابق شیخ محمد بن راشد المختوم نے دوسری شادی کے بعد نے سابق اہلیہ حیا کے دونوں بچوں کو اغوا کیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔عدالت کے مطابق شیخ محمد بن راشد المختوم نے حیا اور ان کے وکلا کے فونز کو ہیک بھی کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے شیخ محمد بن راشد المختوم کو بچوں کے طویل مدتی دیکھ بھال کے ثبوت کے طور پر 554 ملین پائونڈز کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں