تمیم بن حمد الثانی 47

برطانوی وزیراعظم کا قطر کے امیر سے ٹیلی فونک رابطہ

لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم اور قطری امیر نے مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماوں نے کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رہنمائوں نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ دونوں ممالک علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں