برطانوی 159

برطانوی وزیراعظم آج سے بھارت کادوروزہ دورہ کریں گے

لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن آج( 21اپریل بروز جمعرات )سے بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن دورہ بھارت میں بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں اسٹریٹجک دفاع، سفارتی اور اقتصادی شراکت داری پر بات ہوگی۔بورس جانسن آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت میں پیشرفت پر بھی زور دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں