برجیس 35

برجیس خان نے قومی انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)برجیس خان نے فرحان کو شکست دیکر قومی انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا گیا۔پی بی ایس اے کے اعزازی سیکریٹری نوید کپاڈیہ کے مطابق فائنل میں برجیس اور فرحان میں کانٹے کا مقابلہ ہوا جہاں برجیس خان نے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے فائنل جیت لیا۔

ان کی جیت کا اسکور 45ـ62، 66ـ32، 36ـ65، 68ـ25، 40ـ65، 50ـ69 اور 10ـ63 رہا۔قبل ازیں سیمی فائنل میں ایم فرحان نے جہاں زیب جہانگیر کو 2ـ4 اور برجیس خان نے شاہ زیب رفیق کو زیر کیا۔تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی عبدالقادر میمن صدر پی بی ایس اے نے کامیاب کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر سابق صدر پی بی ایس اے عالمگیر شیخ، اعزازی سیکریٹری نوید کپاڈیہ، عقیل سوریا اور عمر جہانگیر خان بھی موجود تھے۔ آخر میں مہمان خصوصی عبدالقادر میمن نے نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں، عالمگیر شیخ نے سب سے زیادہ بریک (U17) 5,000 روپے کا انعام محمد فرحان علی (95) کو دیا۔

عقیل سوریا نے سب سے زیادہ بریک (U21) 5,000 روپے کا انعام محمد فرحان علی (100) پیش کیا۔عبدالقادر قادر میمن نے رنرز اپ (U17) دانیال شہزاد کو 35,000 اور ٹرافی دی۔ عمر جہانگیر خان ونر پرائز (U17) محمد فرحان کو 70,000 اور ٹرافی، نوید کپاڈیہ رنر اپ (U21) ایم فرحان کو 35,000 اور ٹرافی پیش کی۔اے قادر میمن نے ونر پرائز (U21) برجیس خان کو 70,000 اور ٹرافی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں