لاہور(کلچرل رپورٹر)برانڈ باکس السایہ کے زیر اہتمام بحرین میں سوشل میڈیا ایوارڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس تقریب کو معروف آر جے ڈاکٹر اعجاز وارث نے بطور میزبان شرکت کی

دنیا بھر میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر مختلف ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے ہالی ووڈ سے لیکر بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں فلموں، ڈراموں، گانوں، ڈاکیومینٹریز اور یہاں تک یوٹیوبرز ایوارڈز کی تقریب بھی منعقد کی جاتی ہے بحرین میں پہلی بار سوشل میڈیا ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی جہاں بحترین تفریح سے بھرپور ویڈیو زبنانے والے ٹک ٹاکرز دیگر سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کو مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا

ایواڈز شو میں پاکستان کے نامور آر جے ڈاکٹر اعجاز وارث نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے اور اس کے علاوہ معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے پاکستان کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا تقریب میں ٹک ٹاکر فضا اور منیب کو بیسٹ پاکستانی کپل ٹک ٹاکر کا ایوارڈ ملا جبکہ دبئی سے رومان خان،شاداب شیخ کوبیسٹ ٹک ٹاکر ایوارڈ ملاان نامور فنکاروں نے ڈاکٹر اعجاز وارث کی

خصوصی دعوت پر ایوارڈ تقریب میں شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آر جے اعجاز وارث نے کہا کہ بحرین میں شاندار تقریب کی کامیابی کے بعد پاکستان میں بھی تقریب سجائی جائے گی جبکہ دیگر شوبز شخصیات کو بحرین میں مزید تقریبات میں شرکت کی دعوت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ میرا کام ہے کہ ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کی دنیا بھر میں نمائندگی کرتا رہوں اور اپنے فنکاروں کو دنیا بھر کے پلیٹ فارم میں متعارف کرواتا رہوںسنیئر سپر سٹار فنکاروں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی متعارف کروا رہا ہوں۔
193









