فارمی انڈے 49

برائلر گوشت کے نرخ مستحکم،فارمی مزید مہنگے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 562روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت388روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے278روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ562کی بجائے585 سے 590روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں