فارمی انڈے 31

برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت7روپے اضافے سے 540روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے373روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے245روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20 سے 25روپے زائد قیمت پر فروخت کیا جاتا رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں