لاہور(رپورٹنگ آن لائن )شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مسلسل 21ویں روز بھی 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی بغیر کسی ردو بدل کے 300روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سے60سے 80روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سیلاب کی صورتحال سے متعددپولٹری فارمز تباہ اور متاثر ہوئے ہیں جبکہ طلب کے مطابق سپلائی بھی میسر نہیں جس کی وجہ سے وہ زندہ مرغی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں ۔








