فارمی انڈے 66

برائلر گوشت کی قیمت 20ویں روز بھی 595روپے پر مستحکم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مسلسل 20ویں روز بھی 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 300روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سے60سے 80روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سیلاب کی صورتحال سے متعددپولٹری فارمز متاثر ہوئے ہیں جبکہ سپلائی میں بھی تعطل آیا ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں