اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے برآمدات میں اضافے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں نومبر میں برآمدات میں 8.3 اور دسمبر میں 18.3 فیصد اضافہ ہوا، برآمد کنندگان اور وزارت تجارت کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خطے میں برآمدی رجحان کے بارے میں اعداد و شمار موصول ہوئے، نومبر دسمبر میں پاکستان کی نسبت بھارت، بنگلہ دیش کی برآمدات منفی رہیں،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برآمد کنندگان اور وزارت تجارت کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نومبر میں برآمدات میں 8.3 اور دسمبر میں 18.3فیصد اضافہ ہوا، نومبر 2020میں بھارت کی برآمدات 9 فیصد سے زیادہ گریں جبکہ بنگلہ دیش دسمبر 2020میں برآمدات میں 6 فیصد سے زائد کمی ہوئی،
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اعداد شمار کے مطابق پاکستان کی نومبر میں برآمدات میں8.32فیصد جبکہ دسمبر 2020میں برآمدات میں 18.30فیصد اضافہ ہوا، بھارت کی برآمدات نومبر 2020میںمنفی9.07فیصد اور دسمبر 2020میں منفی0.80فیصد رہیں جبکہ بنگلہ دیش کی برآمدات نومبر میں0.76فیصد جبکہ دسمبر 2020میںمنفی 6.11فیصد رہیں ،
وزیراعظم نے پاکستان میں نومبر میں برآمدات میں اضافے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ میں اپنے برآمدگان اور وزارت تجارت کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں