بجلی گیس 170

برآمدات بجلی گیس،پٹرول مہنگا کرنے سے نہیں بلکہ پیداواری لاگت میں کمی سے بڑھیں گی’ایگزیکٹو ممبر لاہورچیمبر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نصراللہ مغل نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے انٹرنیشنل چیمبرز کے اجلاس میں صنعتیں لگانے کیلئے سرکاری زمین لیز پر دینے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے اندرون ملک اور بیرون ملک سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب حاصل ہوگی۔انہوںنے کہا کہ صنعتی ترقی کیلئے ملک کے اندر بننے والی اشیائ،غیر ضروری اور پرتعیش درآمدات پر مکمل پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ ملک صنعتی ترقی کی راہوں پر گامزن ہو،اگر ایسا ممکن نہ ہوسکا تو ملک آئی ایم ایف کے دلدل میں مزید دھنس جائے گا اور قرضوں کے حصول کیلئے منی بجٹ جیسے غیر حقیقی اقدامات کرنے پڑیں گے جس سے ملک میں ہوشربا مہنگائی برپا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون شپ کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نصر اللہ مغل نے کہا کہ برآمدات آئی ایم ایف کی ایما پر بجلی ،گیس، پٹرول اور ٹیکسوں کی بھرمار سے نہیں بڑھیں گی بلکہ صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لانے ،بجلی گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام سے بڑھیں گی کیونکہ مسلسل اضافوںسے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے اور اشیاء بڑھنے سے بیرون ملک ملکی برآمدات کے اہداف پورے نہیں ہونگے ۔برآمدات میں اضافہ کیلئے بیرون ملک سفارتخانوں میں ٹریڈ آفیسرز کو متحرک اور فعال بنائے بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے تو ملکی برآمدا ت میں مزید اضافہ ہوگا جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور حکومت کومزید قرضوں سے نجات ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں