شیاؤ گانگ 20

بحیرہ جنوبی چین کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ، چینی وزارت قومی دفاع

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان، سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے حال ہی میں فلپائن، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کی جانب سے ہوانگیان جزیرے کے قریب فضائی حدود اور آبی علاقے میں نام نہاد “مشترکہ گشت” کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیا۔

ہفتہ کے روز انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت خطے سے باہر کے دیگر ممالک ہزاروں میل کا سفر طے کرکے بحیرہ جنوبی چین میں اپنے فوجی دستوں کو لاکر جان بوجھ کر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کشیدگی کا باعث ہے۔ انہو ں نے کہا کہ فلپائن، سمندری تنازعات کو ہوا دے رہا ہے اور بیرونی طاقتوں پر انحصار کرتے ہوئے، چین کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور چین کو مشتعل کرتا رہا ہے، جس سے خطے کے ممالک کے مشترکہ مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ عمل بلا شبہ کشیدگی کا باعث اور امن کو نقصان پہنچانے والا ہے ۔

ترجما ن کا کہنا تھا کہ چین بحیرہ جنوبی چین کے جزائر اور ان سے ملحقہ آبی علاقوں پر ناقابل تردید خودمختاری اور دائرہ اختیار رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی فوج ہائی الرٹ ہے،کسی بھی قسم کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کی کارروائی کا مضبوط مقابلہ کرے گی اور بحیرہ جنوبی چین کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کی حفاظت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں