اطالوی وزیراعظم

بحرین کے ولی عہد کا اطالوی وزیراعظم سے دوطرفہ تعلقات

منامہ (رپورٹنگ آن لائن )بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے دوطرفہ تعاون کے طریقوں، مشترکہ دلچسپی کے موضوعات ،علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں رونما ہونے والی پیش رفت اور اہم ترین امور پر تبادلہ خیال کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقعے پر دونوں رہ نمائوں نے بحرین امن کے فروغ ، واداری، بقائے باہمی ،تہذیبوں، ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان مکالمے کی اقدار کو فروغ دینے، اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے،خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے اٹلی اور بحرین کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہ نماں نے مختلف شعبوں میں تعاون اور مشترکہ ہم آہنگی کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔دریں اثنا انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوئوں، خاص طور پر اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے بحرین کی جانب سے اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کی خواہش پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے گذشتہ روز سعودی عرب کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا کا دورہ کیا اور العلا میں اعلی سطحی سعودی-اطالوی گول میز کانگرنس میں شرکت کی۔ اس موقعے پر انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔