بحری جہاز 148

بحری جہاز پر حملے کا معاملہ،ایران نے جی سیون کا الزام مسترد کردیا

تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایران نے جی سیون ممالک کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خلیج فارس میں اسٹریٹجک آبی راستے کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جی سیون ممالک کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں۔ تاریخ جاننے والے اسرائیلی سازشوں کو جانتے ہیں۔

ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اپنے بیان میں گزشتہ ہفتے عمان کے ساحل پر مرسر اسٹریٹ نامی آئل ٹینکر پر ہونے والے حملے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ ہدف بناکر کیا جانے والا دانستہ حملہ تھا۔جی سیون کے مطابق ایسا حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے تمام شواہد ایران کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ تاہم موقف کے تائید میں شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں