اشرف بھٹی

بجٹ پر سامنے آنے والے تحفظات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے ‘ اشرف بھٹی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجٹ پر سامنے آنے والے تحفظات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے.

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ان کی معاشی ٹیم نے بہترین بجٹ پیش کیا ہے ، تاجر کو شک کی نگاہ سے دیکھنے کی بجائے معیشت کاپارٹنر سمجھا جائے۔ اپنے ایک بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ وفاقی بجٹ پر اسٹیک ہولڈرز کے شدید تحفظات سامنے آئے ہیں تاہم وزیر اعظم کی جانب سے بجٹ کی منظوری سے قبل تحفظات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 1200ارب سے زائد کا تاریخی ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے اس کی کڑی نگرانی کی جائے اور سہ ماہی بنیادوں پر عوام کواس کے استعمال کے اعدادوشمار اور منصوبوں کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کی رفتار سے آگاہ کیا جائے ۔ صوبائی حکومت نے بجٹ میں نئے ٹیکسز نہیں لگائے لیکن اپیل ہے کہ بعض شعبوں میں صوبائی ٹیکسز کی شرح زیادہ ہے جنہیں کم کرنے کی ضرورت ہے ۔